اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: عالمی یوم خواتین پر تقریب کا اہتمام - عالمی یوم خواتین

بنگلور میں منعقد عالمی یوم خواتین کی تقریب میں خواتین نے مطالبہ کیا کہ حکومت وعدے کرنے کے بجائے زمینی سطح پر کام کرے اور خواتین کو تحفظ فراہم کرے۔

عالمی یوم خواتین پر تقریب
عالمی یوم خواتین پر تقریب

By

Published : Mar 8, 2020, 11:18 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے ایلومینیم ہال میں آل انڈیا مہیلا سامس کروتیکہ سنگٹھن کی جانب سے عالمی یوم خواتین منایا گیا جس میں متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔

عالمی یوم خواتین پر تقریب، ویڈیو

اس موقع پر تنظیم کی سربراہ شوبھا نے کہا کہ 'مرکزی و ریاستی حکومتوں نے خواتین کے تحفظ کے متعلق کئی پالیسیاں بنائی ہیں لیکن زمینی سطح پر ان کا نفاذ بالکل بھی نہیں ہے۔'

شوبھا نے بتایا کہ 'ملک بھر میں خواتین پر آئے دن بڑھتے مظالم ظاہر کرتے ہیں کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں حکومتیں ناکام ہیں۔'

اس موقع پر معروف سماجی کارکن ڈاکٹر میرا نے کہا کہ وہ خواتین کے کسی بھی معاملات میں، جیسے تعلیم، بیروزگاری و تحفظ، حکومت عمل پیرا ہو نہ کر صرف وعدے کرتے رہیں۔

ڈاکٹر سُدھا نے نربھیا معاملے میں مجرمین کی سزا میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ '3 ماہ کی چھوٹی و معصوم بچیوں کے ساتھ بھی جنسی زیادتی جیسے واقعات ہو رہے ہیں جو کہ نہایت ہی افسوس کی بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details