سی ایم ابراہیم نے اپنے خط میں گزارش کی کہ 'اس سلسلے میں وزیراعلیٰ، محکمہ صحت اور ماہرین صحت سے تبادلہ خیال کریں اور ان کی رائے کے بعد اپنا فیصلہ لیں۔
'نماز عیدالفطر مسجد میں ادا کرنے کی اجازت دی جائے' - Yediyurappa
ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں کانگریس کے سینیئر رہنما اور قانون ساز کونسل کے رکن سی ایم ابراہیم نے وزیراعلیٰ یدی یورپا کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ مسلمانوں کو عید الفطر کی نماز مساجد میں ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔
!['نماز عیدالفطر مسجد میں ادا کرنے کی اجازت دی جائے' سی ایم ابراہیم](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7203515-874-7203515-1589516380554.jpg)
سی ایم ابراہیم
انہوں نے سوال کیا کہ 'جب شراب خانے کھولے گئے ہیں تو عبادت گاہوں کو کیوں بند رکھا جائے نیز صرف مساجد ہی نہیں بلکہ منادر، چرچ اور گردوارے بھی کھولنے کی جازت دی جائے۔'
رکن قانون ساز کونسل سی ایم ابراہیم، ویڈیو
اس کے علاوہ سی ایم ابراہیم نے وزیراعظم مودی کی بات کی نقل کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں کورونا وائرس کی وباء کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا کہ یہ فوری طور پر ختم ہونے والی نہیں ہے۔