ریاست کرناٹک کے دوانگیرے میں ڈسٹرکٹ اور سیشن عدالت نے غیر قانونی طورپر بھارت میں داخل ہونے کی ملزمہ کو قصوروار ٹھہرایا ہے اور انہیں دو سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔
جج امباداس کلکرنی نے جمعرات کو اس معاملے کی سماعت کے بعد ملزمہ جو کہ بنگلہ دیش میں دال چوڑا ضلع کے بھرت پور کی رہنے والی اسما (30) کو 10ہزار روپے جرمانہ بھرنے کا بھی حکم دیا۔