اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دہلی اور بنگلور تشدد ایک ہی انداز میں کرائے گئے'

سیٹیزینس فار ڈیموکریسی کی اس فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر کئی سوالات اٹھے کہ یہ ایک طرفہ ہے اور اس گروہ کے ارکان آر ایس ایس اور بی جے پی سے تعلقات رکھنے والے ہیں۔

'دہلی اور بنگلور تشدد ایک ہی انداز میں کرائے گئے'
'دہلی اور بنگلور تشدد ایک ہی انداز میں کرائے گئے'

By

Published : Oct 9, 2020, 2:26 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں گزشتہ مہینے 11 تاریخ کو پیش آئے تشدد میں 4 افراد ہلاک ہوئے اور 400 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

'دہلی اور بنگلور تشدد ایک ہی انداز میں کرائے گئے'

بنگلور تشدد کیس کی مجسٹریٹ انکوائری جاری ہے۔ تشدد کی جانچ بنگلور کرائم برانچ کر رہی ہے۔ شہر کے متعدد سماجی ادارے بھی اپنی طرف سے نجی حقائق جانچ کر رہے ہیں۔

'دہلی اور بنگلور تشدد ایک ہی انداز میں کرائے گئے'

وہیں اس پورے معاملے پر چند دنوں قبل "سٹیزینس فار ڈیموکریسی" نامی گروہ نے ایک 'فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ' تیار کی ہے اور وزیر اعلیٰ یڈیورپا کو سونپا ہے۔

'دہلی اور بنگلور تشدد ایک ہی انداز میں کرائے گئے'

سٹیزینس فار ڈیموکریسی کی اس فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر کئی سوالات اٹھے کہ یہ ایک طرفہ ہے اور اس گروہ کے ارکان آر ایس ایس اور بی جے پی سے تعلقات رکھنے والے ہیں۔

'دہلی اور بنگلور تشدد ایک ہی انداز میں کرائے گئے'

اس سلسلے میں سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ 'بنگلور میں بی جے پی کے حامی نوین کا فیس بک پر اسلام مخالف پوسٹ ڈالنا اور اس کے بعد 'ڈی جیلانا ہلی' پولیس اسٹیشن کے پاس تشدد کا پیش آنا، دو معاملات ہیں۔ لیکن جانچ صرف تشدد کے متعلق ہورہی ہے اور گرفتاریاں بھی اسی معاملے میں ہو رہی ہیں جبکہ نوین کی جانب سے فیس بک میں اشتعال انگیز پوسٹ کی کوئی تحقیقات نہیں کی جارہی ہے۔'

'دہلی اور بنگلور تشدد ایک ہی انداز میں کرائے گئے'

یہ بھی پڑھیں: بنگلور میں 'آئی ایس' کے دو معاون گرفتار

سٹیزینس فار ڈیموکریسی کی فیکٹ فائنڈنگ ریپورٹ اور اس گروہ کے ارکان کا بی جے پی سے گہرے مراسم ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے پاپیولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر یاصر حسین اور ویلفیئر پارٹی کے ریاستی صدر ایڈووکیٹ طاہر حسین کہتے ہیں کہ 'چند مہینوں قبل دہلی میں ہوئے تشدد اور بنگلور تشدد، دونوں ہی فرقہ پرستوں کی سازش ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details