اس سلسلے میں مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسئیشن کے صدر محمد شفیق نے بتایا کہ گزشتہ سال کورونا کی پہلی لہر کے دوران خسارے کی وجہ سے بڑی تعداد میں انڈسٹریز بند ہوچکی ہیں۔ اب دوسری لہر کے دوران خدشہ ہے کہ تقریباً 40 فیصد انڈسٹریز پر تالہ لگ سکتا ہے-
بنگلور: کووڈ وبا کی دوسری لہر سے تاجروں کی حالت خراب - بنگلور ای ٹی وی بھارت خبر
عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر نے لوگوں میں خوف و دہشت پیدا کی ہے۔ وہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار و صنعتیں بند ہیں، جس کے نتیجے میں لوگ اپنے روزگار سے محروم ہوچکے ہیں۔
تاجر پریشان
اس موقع پر ماہر صنعت و مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسئیشن کے بانی ایس. ایم حسین نے بتایا کہ حکومت کے پیکیجز پر نافذ کردہ شرائط کی سختی کی وجہ سے بیشتر لوگ ان کا فائدہ اٹھانے سے محروم رہتے ہیں.
واضح رہے کہ شہر بنگلور کا ایک علاقہ انڈسٹریز ایشیا کا دوسرا سب سے بڑا انڈسٹریل ائیریا ہے ۔جہاں 1.5 ہزار انڈسٹریز ہیں اور کم و بہش 12 لاکھ مزدور کام کرتے ہیں.