تینوں زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر میں بالخصوص دار الحکومت دہلی کے مختلف سرحدوں گذشہ چھ ماہ سے کسان تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں۔ احتجاج کے چھ ماہ مکمل ہونے پر کسانوں نے یو م سیاہ منایا۔
اسی ضمن میں ریاست کرناٹک کی سماجی کارکنان کی وہ ٹیمیں جو دہلی بارڈرز پہونچ کر کسانوں کے احتجاج میں شامل ہوئے تھے۔ کسانوں کی جانب سے منائے گئے یوم سیاہ کی حمایت کی۔ اور اس تحریک کو آگے بھی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔