اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: قدوس صاحب قبرستان کے مزدوروں کا احتجاج، تنخواہ میں اضافہ کا مطالبہ - جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ قبرستان

بنگلور کے حضرت قدوس صاحب قبرستان میں قبر کھودنے والے مزدوروں نے اجرت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مزدوروں نے اس موقع پر کام روک کر احتجاج کیا۔

جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ قبرستان  کے عمال کا احتجاج
جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ قبرستان کے عمال کا احتجاج

By

Published : May 24, 2021, 9:39 PM IST

شہر بنگلور میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد میں بھاری اضافہ ہو رہا ہے اور اس دوران شہر کے حضرت قدوس صاحب قبرستان میں قبر کھودنے والے مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے کام کو روک دیا ہے۔ انہوں نے جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے ایک ممبر ایس ایس افسر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔

جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ قبرستان کے عمال کا احتجاج


قبر کھودنے والے ان مزدوروں نے بتایا کہ میتوں کی تدفین کے لیے قبر کھودنے میں سخت محنت درکار ہے۔ لہذا، انہیں دیے جارہے 2000 روپے ناکافی ہیں، جس پر جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے رکن ایس ایس افسر نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں قبر کھودنے والے ان مزدوروں نے کام روک کر احتجاج کیا اور ایس ایس افسر کی شکایت کی ہے۔
ان مزدوروں نے بتایا کہ چونکہ میتوں کی تعداد زیادہ ہے اور اتنی قبور کی کھدائی کے لیے موجودہ عمال ناکافی ہیں۔ لہذا انہیں باہر سے مزدوروں کو اس کام کے لیے لانا پڑ رہا ہے۔
اس سلسلے میں جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے سیکرٹری عثمان شریف نے قبرستان کے عمال کی اجرت میں اضافی کرکے ان کی مانگوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد عمال نے واپس کام کو شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ حضرت قدوس صاحب رحمہ اللہ علیہ کی جانب سے قائم کردہ جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے تحت متعدد مسجاد کے علاوہ یہ قبرستان بھی ہے جو اس بورڈ کا انتظامیہ چلاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details