بنگلورو: ہلکی علامات والے کووڈ مریضوں کے لیے ٹیلی میڈیکیشن کال سینٹر کا قیام
بنگلور میں آئی گیٹ نام کے سماجی ادارہ نے کووڈ کے ہلکی علامات والے مریضوں کی رہنمائی اور علاج کے لیے ایک کال سینٹر کا قیام کیا ہے۔ اس کال سینٹر میں مریضوں کی کال رسیو کر کے ان کا رابطہ ڈاکٹر سے کروایا جائے گا تاکہ انہیں صحیح طور پر رہنمائی ملے اور ان کا مناسب علاج ہوسکے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کی وبا نے دہشت کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ روزانہ کورونا کے 30 سے 40 ہزار پازیٹو معاملے سامنے آرہے ہیں اور 400 سے 500 اموات درج ہورہی ہیں اور حکومت کے پاس وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔
ان حالات میں ماہرین صحت نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ جس کسی کو بھی کورونا کے ہلکے علامات ہیں وہ اپنے گھر پر ہی رہ کر علاج کریں۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ہسپتالوں کی طرف نہ جائیں کیونکہ ہسپتالوں میں پہلے ہی سے کثیر تعداد میں کووڈ کے مثبت مریض بھرتی ہیں اور بیڈز کی قلت بھی ہے۔