اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: ایچ ڈی دیوے گوڑا بلا مقابلہ راجیہ سبھا کے رکن منتخب - جنتا دل

سابق وزیراعظم اور کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی دیوے گوڑا کے بلا مقابلہ راجیہ سبھا کا رکن منتخب ہونے پر حلقہ میں خوشی کا ماحول ہے۔

ایچ ڈی دیوے گوڑا بلا مقابلہ راجیہ سبھا رکن منتخب
ایچ ڈی دیوے گوڑا بلا مقابلہ راجیہ سبھا رکن منتخب

By

Published : Jun 22, 2020, 10:13 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں جنتا دل آفس پر ایچ ڈی دیوے گوڑا کے بلا مقابلہ راجیہ سبھا کا رکن منتخب ہونے پر جشن منایا گیا۔

ایچ ڈی دیوے گوڑا بلا مقابلہ راجیہ سبھا رکن منتخب

اس موقع پر جنتا دل پارٹی کے اقلیتی سیل کے رہنما محی الدین نے کہا کہ جے ڈی ایس اور کانگریس پارٹی کے دو سینئر رہنما ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ملکارجن کھرگے کا راجیہ میں منتخب ہونا کرناٹک کے لیے بہت ہی خوشی کی بات ہے کیوںکہ یہ دونوں رہنما سیکولر پارٹی کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا میں بی جے پی کی مخالفت کے لیے اس طرح کی سیکولر پارٹیوں کے رہنماؤں کا ہونا بہت ضروری تھا جس سے ملک میں سیکولرزم کی فضا قائم رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details