اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر محمد شریف نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کے پیش نظر لوگوں کی امداد کے لئے نہ مرکزی حکومت اور نہ ہی ریاستی حکومت سا منے آئی۔ انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ حکومتیں عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔
بنگلور: ضرورت مندوں کے درمیان راشن و کپڑے تقسیم - Eid kit and clothes news
کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے کل 48 کارپوریشن وارڈز میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے غرباء، مساکین و ضرورتمندوں میں راشن اور کپڑے کی کٹس تقسیم کی گئیں۔
ضرورت مندوں کے درمیان راشن و کپڑے تقسیم
ایس ڈی پی آئی کے ضلع سیکرٹری مزمل پاشاہ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے دوران پارٹی کی جانب سے چار مرحلوں میں ضرورتمندوں میں امداد تقسیم کی گئی ہے ۔اور آج شہر کے 18 اسمبلی حلقوں میں تقریباً 10،000 راشن و کپڑوں کے کٹس تقسیم کئے جارہے ہیں.
TAGGED:
Bangalore news