اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم تنظیموں کا 'بنگلور بند' ملتوی - اردو نیوز بنگلور

بنگلورو تشدد معاملے میں گرفتار مسلم نوجوانوں کی رہائی کے مطالبہ پر کرناٹک مسلم متحدہ محاذ کی جانب سے بتاریخ 22 جنوری کو بنگلور بند کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایک ملزم کی رہائی اور 22 افراد کی ضمانت منظور ہونے کے بعد اس بند کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

bangalore bandh on 22 january has been postponed
مسلم تنظیموں نے 'بنگلور بند' کو ملتوی کردیا

By

Published : Jan 19, 2021, 9:43 PM IST

بنگلورو تشدد معاملے میں گرفتار مسلم نوجوانوں کی رہائی اور کسان تحریک کی حمایتکی مانگ کے ساتھ کرناٹک مسلم متحدہ محاذ کی جانب سے بتاریخ 22 جنوری کو بنگلور بند کا اعلان کیا گیا تھا اور بنگلور کے لوگوں سے گزارش کی گئی تھی کہ اپنے کاروبار و تجارت سے پرہیز کر اپنے گھروں پر ہی رہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اس درمیان قانونی کارروائی کے دوران ڈی جے ہلی تشدد کے ملزمین میں سے ایک ملزم کی رہائی عمل میں آئی ہے اور 22 افراد کی ضمانت منظور ہوئی ہے۔

جس کے بعد سے کرناٹک مسلم متحدہ محاذ نے قیاس کیا ہے کہ یہ ان کے بند کے اعلان کا نتیجہ ہے۔ لہٰذا محاذ کے رہنماؤں نے متفقہ طور پر 22 جنوری کے بند کو ملتویکرنے کافیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

علماء و حفاظ کے لئے مفت موبائل جرنلزم کورس

اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مولانا افتخار قاسمی نے بتایا کہ ہم آنے والے دنوں میں اس بات کا مشاہدہ کریں گے کہ ڈی جے ہلی معاملے میں کس قدر معصوم ملزمین کی رہائی ہوگی اور اس کے بعد پھر دیکھا جائے گا اور بند کے اعلان کے متعلق سوچا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details