اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور :مسجد طحہ میں مقامی زبان کنڑا تعلیمی مرکز قائم

ریا ست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے متیکیرے میں واقع مسجد طحہ کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے گزشتہ 15 سالوں سے مقامی زبان کنڑا سکھانے کا نظم چل رہا ہے ۔ جہاں اب تک تقریباً 300 سے زائد افراد کنڑا زبان سیکھ چکے ہیں.

By

Published : Jan 21, 2021, 5:36 PM IST

مسجد طحہ میں مقامی زبان کنڑا تعلیمی مرکز قائم
مسجد طحہ میں مقامی زبان کنڑا تعلیمی مرکز قائم

چونکہ ان دنوں مسجد طحہ کا تعمیر نو چل رہا ہے، مسجد کی انتظامیہ کمیٹی نے مسجد کے گراونڈ فلور کو "کنڑا کلیکے کیندرہ" کنڑا تعلیمی مرکز کے طور پر مختص کر دیا ہے. اس سلسلے میں آج مقامی رکن اسمبلی منی رتنا کو مدعو کیا گیا تھا ۔جنہوں نے اپنے خطاب میں مسجد کمیٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کی ستائش کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا تیقن دلایا.

مسجد طحہ میں مقامی زبان کنڑا تعلیمی مرکز قائم

اس موقع پر مسجد طحہ کمیٹی کے ارکان نے رکن اسمبلی منی رتنا کو ایک میمورینڈم پیش کر وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ اقلیتی بجٹ میں جو رقم کاٹی گئی ہے اس اگلے بجٹ میں کم نہ کرے ۔کیونکہ کہ اس سے اقلیتی طلباء پریشانی کا شکار ہیں. مسجد طحہ میں کنڑا کلیکے کیندرہ کی افتتاح کے موقع پر سمیع اللہ خان نے بنگلور کے بڑے دینی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مدارس میں بھی کنڑا زبان کو سکھانے کا نظم کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details