اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: جشنِ میلادُالنبیﷺ کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد - بنگلور ای ٹی وی بھارت خبر

کرناٹک میں چند ماہ قبل ہوئے ضمنی انتخابات اور میونسپلٹی کارپوریشن انتخابات کے تحت ریلیز اور میٹنگز منعقد کی گئی تھیں۔ ان ریلیز اور میٹنگز کے دوران سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ عوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ لیکن اب جب کے مسلمانوں کی جانب سے عید میلادُالنبیﷺ کے تحت جلوس نکالنے کی گزارش کی گئی تو انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔

خون عطیہ کیمپ
خون عطیہ کیمپ

By

Published : Oct 17, 2021, 8:02 AM IST

Updated : Oct 17, 2021, 8:08 AM IST


ریاست کرناٹک میں عالمی وبا کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ تاہم اس کے باوجور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے انتخابی ریلیز اور آشیرواد ریلیز سمیت متعدد اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔ تاہم جشنِ میلادُالنبیﷺ کے تحت جلوس نکالنے کی اجازت طلب کی گئی تو انتظامیہ کی جانب سے اس کی اجازت نہیں دی گئی۔

خون عطیہ کیمپ
اس سلسلے میں ریاست کے مسلمانوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ مقامی علماء کرام اور دانشورں کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال کی طرح رواں برس بھی میلاد النبیﷺ کے موقع پر عوامی فلاح و بہبود کے لئے اقدام اٹھائے جائیں گے۔
بنگلور: جشنِ میلادُالنبیﷺ کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد

اسی سلسلے میں جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ و دیگر سماجی و ملی تنظیموں کی جانب سے متحدہ طور پر میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مسجد حضرت قدوس صاحب عیدگاہ کے احاطے میں بڑے پیمانے پر "بلڈ ڈونیشن کیمپ" منعقد کئے جائیں گے۔

بنگلور: جشنِ میلادُالنبیﷺ کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد


مزید پڑھیں:میلا د النبی پر غریبوں مریضوں کا بھی حق ہے

واضح رہے کہ کرناٹک میں چند ماہ قبل ہوئے ضمنی انتخابات اور میونسپلٹی کارپوریشن کے تحت ریلیوں اور میٹنگز منعقد کی گئی تھیں۔ ان ریلیز اور میٹنگز کے دوران سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ عوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ لیکن اب جب کے مسلمانوں کی جانب سے عید میلادُالننیﷺ کے تحت جلوس نکالنے کی گزارش کی گئی تو انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔

جس کے بعد نوجوانان ملت نے اس دن کو یوم فلاح کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔

Last Updated : Oct 17, 2021, 8:08 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details