اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: عید میلاد النبی جلوس پر پابندی - کورونا وائرس

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں عید میلادالنبی کا جلوس نکالنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

عید میلاد النبی جلوس پر پابندی
عید میلاد النبی جلوس پر پابندی

By

Published : Oct 29, 2020, 10:54 PM IST

گلبرگہ ضلع کی ڈپٹی کمشنر واسوریڈ وجیا تسنا اور کلبرگہ پولیس کمشنر این ستیش کمار کی جانب اپیل کی گئی ہے کہ لوگ جشن عید میلادالنبی گھروں میں رہ کر ہی منائیں۔

عید میلاد النبی جلوس پر پابندی سے متعلق ہدایات

انہوں نے کہا کہ 'ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے حکومت کے جانب سے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہے اور جس طرح عوام نے عیدالفطر اور عیدالضحیٰ کا تہوار گھروں میں رہ کر منایا تھا اسی طرح اس مرتبہ بھی گھر میں ہی رہیں۔

محکمہ اقلیتی بہبود، حج اور وقف بورڈ کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق مسجد کے داخلی راستے پر سینیٹائزر اور ہاتھ دھونے کی سہولیات مہیا کی جائیں، مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے اور ماسک لازمی قرار دیا جائے، ساتھ ہی یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ پروگرامز میں شرکت کرنے والے تمام افراد کے نام، پتہ وغیرہ تفصیلات کو درج کیا جائے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بعد شہر کے علماء کرام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید میلادالنبیﷺ مبارک موقع پر سادگی سے خوشی منائیں۔ مساجد و گھروں ہی پر نوافل کا اہتمام کریں اور کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو روکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details