اردو

urdu

ETV Bharat / state

عیدالاضحی کے پیش نظر گلبرگہ میں جانوروں کے بازاروں پر پابندی - گلبرگہ کے ڈپٹی کمشنر

ریاست کرناٹک شہر میں گلبرگہ کے ڈپٹی کمشنر واسوریڈی وجیاجیوتسنانے گاؤکشی پر پابندی ایکٹ 2020 کے تحت 21 جولائی تک عیدالاضحی کے پیش نظر ضلع میں جانوروں کی غیر قانونی فروخت اور منتقلی پر روک لگانے کے احکام جاری کئے ہیں۔

ban on animal markets in gulbarga in view of eid-ul-adha
عیدالاضحی کے پیش نظر گلبرگہ میں جانوروں کے بازاروں پر پابندی

By

Published : Jul 17, 2021, 12:58 PM IST

گلبرگہ کے ڈپٹی کمشنر نے 21 جولائی تک ضلع میں جانوروں کے بازاروں پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ان احکام پر جانوروں کی فروخت کرنے والے کاروباریوں نے سخت عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ جانوروں کے بازاروں میں صرف ذبح کرنے لائق جانور ہی نہیں دوسرے جانوروں کی بھی خرید و فروخت ہوتی ہے۔

اب جبکہ مانسون اور تخم ریزی کا آغاز ہو چکا ہے کسانوں کو زرعی سرگرمیوں کے لئے جانوروں کی ضرورت پیش آتی ہے لیکن جانوروں کے بازاروں پر پابندی عائد کرنے سے کسانوں کو کافی مشکلات درپیش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک حکومت کی ہدایت، عیدالاضحیٰ کی نماز عیدگاہ کے بجائے مسجد میں ادا کرنے کی اجازت

کاروباریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کو بازاروں پر پابندی عائد کرنے سے پہلے ان پہلوؤں پر بھی غور کرنا چاہئے تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details