اس سلسلےمیں انڈیا بیت المال کےصدر محمد اقبال علی نے کہا کہ جن لوگوں کی عمر اٹھارہ برس ہے یا جن کا شناختی کارڈ ابھی تک نہیں بن پایا ہے، وہ اپنے علاقے کے آنگن واڑی سنٹر سے اپنا ووٹر شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جن کی عمر یکم جنوری 2019 کے مطابق 18 برس ہوچکی ہے، وہ فارم نمبر6 پر کر کے کلر فوٹو، عمر کی تصدیق کے لئے دسویں جماعت کی سند اور آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ دفتر بیت المال ایوان شاہی میں جمع کرا سکتے ہیں۔