یادگیر:’’نوجوانوں کو بابا صاحب امبیڈکر کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا چاہیے اور معیاری تعلیم حاصل کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔‘‘ امبیڈکر نگر، یادگیر میں باباصاحب امبیڈکر کی 66ویں برسی کے موقع پر ان کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھاتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرکے ڈپٹی کمشنر یادگیر، سنہل آر نے ان باتوں کا اظہار کیا۔ Yadgir Ambedkar Anniversary
کمشنر نے کہا کہ ’’امبیڈکر کے بچپن کے دن بہت مشکلات سے گزرے تھے۔ امبیڈکر، جو اچھوت اور عدم مساوات کے درد کے درمیان پلے بڑھے، بعد میں پوری دنیا میں قابل احترام رہنما بن گئے۔ وہ سب لوگوں کے لئے ایک مثال ہیں وہ عزت نفس کی زندگی بنانے کے لیے ایک تحریک ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’نوجوان نسل کو امبیڈکر کے نظریات کو اپنانا چاہئے جنہوں نے اپنی زندگی کو تعلیم، تنظیم اور جدوجہد کی بنیاد پر استوار کیا اور ایک باوقار زندگی گزاری۔‘‘B R ambedkar Death Anniversary