اردو

urdu

ETV Bharat / state

Azan Not Banned in Bangalore Mosques: مساجد میں اذان پر کوئی پابندی نہیں - کرناٹک کے بنگلور

بنگلور کی مساجد سے مائیک نکالے جانے کے معاملے Bengaluru Loudspeaker Issue میں آج شہر کے علماء کرام و دانشوران پر مشتمل ایک وفد نے بنگلوروں کے پولیس کمیشنر سے ملاقات کی۔ اس دوران پولیس کمیشنر نے وفد سے کہا کہ 'حکومت کی جانب سے مساجد میں ہونے والی اذان پر کسی بھی طرح کی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

مساجد میں اذان پر کوئی پابندی نہیں
مساجد میں اذان پر کوئی پابندی نہیں

By

Published : Dec 31, 2021, 6:00 PM IST

Updated : Dec 31, 2021, 6:41 PM IST

کرناٹک کے بنگلور میں واقع ایک اپارٹمنٹ کے ریسیڈینٹس کی جانب سے گذشتہ دنوں فجر کی اذان سے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کچھ لوگوں نے کرناٹک کے ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل PIL in Karnataka HC against azaan کیا تھا۔


اس معاملے کو طول دیتے ہوئے بنگلور پولیس کی جانب سے شہر میں واقع تمام مساجد کی میناروں سے مائک نکال لیے گئے جس سے مسلم طبقہ میں غم و غصہ دیکھا جارہا تھا۔

ویڈیو


اس سلسلے میں آج شہر کے کچھ علماء کرام و دانشوران پر مشتمل ایک وفد نے بنگلوروں کے پولیس کمیشنر سے ملاقات کی اور معاملے کی تفصیل بتائی۔ بعد ازیں پولیس کمیشنر نے وفد سے کہا کہ 'حکومت کی جانب سے مساجد میں ہونے والے اذان پر کسی بھی طرح کی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:

کمیشنر سے ملاقات کے بعد وفد کے ارکان نے مسلمانوں سے کہا کہ اذان پر کوئی پابندی نہیں Azan is not banned in Bangalore mosque ہے لیکن مساجد کے ذمہ داران سے اپیل ہے کہ وہ اذان سے متعلق سینجیدگی برتیں، والیوم کنٹرولر انسٹال کریں تاکہ اذان سے کسی کو پریشانی نہ ہو۔

Last Updated : Dec 31, 2021, 6:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details