اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Programme on World Aids Day عالمی یوم ایڈز کے موقع پر شعور بیداری پروگرام - ضلع بیدر میں ریلی اور شعور بیداری پروگرام

یکم دسمبر کو ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ضلع بیدر میں ریلی اور شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Awareness Programme on World Aids Day

1
1

By

Published : Dec 1, 2022, 4:44 PM IST

بیدر:یکم دسمبر کو ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر بیدر ضلع میں صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ، ضلع ایڈز کنٹرول اور روک تھام یونٹ کی جانب سے ریلی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ریلی میں مختلف اسکولز اور کالجوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق ریلی کے انعقاد کے ذریعے عوام الناس میں شعور پیدا کیا جائے گا۔ ریلی کے فوراً بعد ورلڈ ایڈز ڈے کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر بیدر کے دفتر کے ہال میں منعقد کیا گیا۔World Aids Day Awareness Programme

بیدر ڈسٹرکٹ ایڈز کنٹرول یونٹ کے ضلع پروگرام افسروں نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ 1 ستمبر سے 14 دسمبر تک ضلع بیدر کے تعلقہ جات ہمناآباد ، چٹگوگپہ، بسواکلیان، تعلقہ کے منتخب شہری اور دیہی علاقوں میں ایڈز کو لے کر عوامی بیداری کے 28 پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ ایڈز کے بارے میں زیادہ سے زیادہ عوامی بیداری پیدا کی جا سکے اور لوگوں کو معلومات ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details