اردو

urdu

ETV Bharat / state

بچوں کو موبائل اور منشیات کی لت سے نجات دلانے کیلئے بیداری مہم - دارالحکومت بنگلورو

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں فلیکن فاؤنڈیشن اور برج فاؤنڈیشن کی جانب سے بچوں میں موبائل اور منشیات کے استعمال کی بری لت سے نجات دلانے کے لیے بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر نشے کی لت سے آزادی کے لیے ماہرین و والدین کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا۔

بچوں میں موبائل اور منشیات کے استعمال کی بری لت سے نجات دلانے کے لئے بیداری مہم
بچوں میں موبائل اور منشیات کے استعمال کی بری لت سے نجات دلانے کے لئے بیداری مہم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 12:25 PM IST

موبائل اور منشیات کی لت سے نجات دلانے کیلئے بیداری مہم

بنگلورو: آئیے بچوں کو منشیات و موبائل فون کی لت سے نجات دلانے کے لئے ان میں مثبت عادتیں پیدا کریں، انہیں کتابوں کی طرف لے جائیں اور اسپورٹس کھیلوں کی طرف راغب کریں۔ یہ اپیل ہے شہر بنگلورو کے نامور ڈاکٹر حضرات کی بچوں کے والدین سے فیلکن فاؤنڈیشن و برج فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ ایک "ڈی ایڈیکشن پروگرام" کے دوران کی گئی۔

بچوں میں بڑھ رہے ڈرگز و خاص طور پر موبائل فون کی لت سے چھٹکارا دلوانے کی غرض سے انعقاد کئے گئے اس بیدار مہم پروگرام میں معروف ڈی ایڈیکشن ایکسپرٹس و چائلڈ بیہیویرل ایکسپیرٹس ڈاکٹر اصفیہ، ڈاکٹر فراز، ڈاکٹر رفیع الدین راشد و سیدہ تنویر فاطمہ نے والدین کے ساتھ بچوں میں پائے جارہے ڈرگز و موبائل ایڈیکشن سے چھٹکارے کے متعلق گفتگو کی۔

اس موقع پر فیلکن انسٹی ٹیوشنز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبد السبحان نے کہا کہ یہ ڈی-ایڈیکشن پروگرام بیداری کے سفر کی ابتداء ہے اور مذکورہ مقصد کے حصول کے لئے ایک طویل جدوجہد کی جائیگی تاکہ معاشرے میں ایک بڑی تبدیلی لائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسل کی مختلف صنعتکاروں کو جوڑنے کی ایک بڑی کوشش

پروگرام کے دوران ۔اس موقع پر نشے کی لت آزادی کے لئے ماہرین و والدین کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا۔والدین کو اپنے اپنے بچوں کر سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی اپیل کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details