یادگیر : ریاست کرناٹک کے ضلع یاد گیر میں تنظیم المسلمین و بیت المال اور انڈیا بیت المال گلبرگہ کی جانب سے ایک روزہ تعلیمی بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ماہرین نے تعلیم نے طلبا و طالبات میں خصوصا سرکاری ملازمتوں کے امتحانات کی تیاریوں پر خصوصی توجہ دینے کا مشورہ دیا۔
مہمان خصوصی مقررین نے حکومت کے مختلف شعبہ جات میں نکلنے والے نوکریوں کے لیے جو امتحانات لکھے جاتے ہیں ان کو کس طرح لکھیں اس پر طلبہ و طالبات کو مفید معلومات فراہم کی۔سول سروس، محکمہ پولیس اور دیگر شعبہ جات میں منعقد ہونے والے امتحانات کے حوالے سے طلبہ و طالبات کو ایک معلوماتی ٹیسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس معلوماتی ٹیسٹ میں شہر یادگیر کے مختلف کالجوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔اس موقع پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر کے صدر لائق حسین بادل نے انڈیا بیت المال گلبرگہ کے نائب صدر اقبال علی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ طلبا و طالبات کے لیے بیداری پروگرام بے حد ضروری ہے۔