ایف ایم ایس ویلفیئر ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے بیدر کے سادات احباب میں کپڑوں اور راشن کی تقسیم عمل میں آئی اس موقع پر اس ٹرسٹ کے ضلع بیدر کے کنوینئر سید منصور احمد قادری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل بیت کو زکوٰۃ اور خیرات لینے سے منع فرمایا ہے جس کی وجہ سے اہل بیت کو زکوۃ اور خیرات نہیں دی جاسکتی-
انہوں نے کہا کہ سادات کرام میں بھی معاشی طور پر کمزور احباب موجود ہیں جو مدد کے منتظر ہیں ایسے احباب کے لیے ایف ایم ایس ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے بیدر ضلع میں سادات کرام جو معاشی طور پر کمزور ہیں ان کا انتخاب کرتے ہوئے عطیات اور امداد کے طور پر ان میں اناج اور کپڑوں کی تقسیم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ معاشی طور پر کمزور ہیں باوجود اس کے وہ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ایسے لوگوں کے خاموشی کے ساتھ ان کے گھر تک امداد پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے-