کرناٹک کے ضلع بیدر میں پنڈت دین دیال اپادھیائے اسکیم کے تحت معذور افراد کے لیے مفت تشخیص کیمپ کا انعقاد شاہین کالج بیدر میں عمل میں آیا۔ معذور افراد نے شاہین کالج میں منعقد اس کیمپ میں اپنا نام رجسٹر کروایا۔
اس موقع پر ڈاکٹر کرشنن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کسی وجہ سے اگر کسی کے پیر کٹ جاتے ہیں تو انھیں مصنوعی پیر لگانے کے لیے ہم لوگ ان کے پیر کا سائز لیتے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اسکیم دین دیال اپادھیائے کے تحت بیدر ضلع کے معذوروں کے لئے مفت تشخیص کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ یہاں ان کی ضرورت کے مطابق جیسے ویل چیئر، ٹرائی سائیکل، واکر، مصنوعی پیر کے علاوہ 12 مختلف اقسام کے آلات معذور افراد میں تقسیم کرنے کے لئے تشخیص کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔