اردو

urdu

ETV Bharat / state

موجودہ حالات میں سماجی تنظیمیں غریبوں و ضرورتمنوں کا واحد سہارا - کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور

کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے سلسلے میں نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن سے جہاں عام زندگی متاثر ہوئی ہے وہیں بے شمار یومیہ مزدور کام کے بغیر پریشان حال ہیں۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 3, 2020, 12:27 PM IST

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کا معروف سماجی ادارہ آشیانہ فوڈ بینک ان حالات ایسے غریب و ضرورت مند افراد جیسے آٹو والے، تعمیری مستری، پلمبر وغیرہ کے لیے کھانے کا انتظام کر رہا ہے۔

سماجی تنظیمیں غریبوں و ضرورتمنوں کا واحد سہارا

لاک ڈاؤن کے دوران روزانہ ایک ہزار سے زائد لوگ اس فوڈ بینک سے مستفیض ہوتے ہیں۔

آشیانہ فوڈ بینک کے ذمہ داران کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران یہاں کھانے لینے آنے والے سبھی افراد غریب نہیں ہوتے بلکہ وہ لوگ بھی ہوتے ہیں جو لوگ محنت کش ہیں لیکن چوںکہ ان کے پاس کام نہیں یہ اس طرح سے اپنے اہل عیال کی بھوک مٹانے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ تصویر

ذمہ داران کا مزید کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب عوام کو کھانے پینے کے تکلیف ہونے پر وہ خود بھوکا تو رہ لیتے ہیں لیکن وہ اپنے بچوں کو وہ بھوکا نہیں دیکھ سکتے ہیں اس لیے اس طرح کے کام سبھی صاحب حیثیت لوگوں کو دل کھول کر انجام دینے چاہیے۔

متعلقہ تصویر

ABOUT THE AUTHOR

...view details