اردو

urdu

By

Published : Jul 8, 2020, 1:28 PM IST

ETV Bharat / state

یادگیر: 10 جولائی سے آ شا ورکرز کی ہڑتال

شہر یادگیر کے اولڈ گیسٹ ہاؤس میں آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر یادگیر کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

یادگیر: 10 جولائی سے آ شا ورکرز کی ہڑتال
یادگیر: 10 جولائی سے آ شا ورکرز کی ہڑتال

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر یادگیر کے صدر سوم شیکھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'محکمہ صحت کے تحت کام کرنے والی آشا ورکرز کو تعاون کرنے کے لیے ریاستی حکومت سے بار بار مطالبہ کیا گیا۔

جس میں آشا ورکرز کو ماہانہ 12 ہزار روپے، سنیٹائزر، ماسک اور پی پی ای کٹ اور کورونا وائرس کے تحت خصوصی پیکیج جیسے مطالبہ شامل ہے۔

یادگیر: 10 جولائی سے آ شا ورکرز کی ہڑتال

وہیں رکن پارلیمنٹ، رکن اسمبلی اور ضلع نگراں کار وزیر کو میمورنڈم پیش کی گئی تھی۔ مگر ریاستی حکومت آشا ورکرس کی جانب سے کئے جارہے مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ اسی لیے آشا ورکرس 10 جولائی سے کام پر نہ جاکر احتجاج کریں گی۔
سوم شیکھر نے کہا کہ 'حکومت جب تک مطالبات کو پورا نہیں کرے گی احتجاج جاری رہے گا۔ اس موقع پر 10 جولائی سے شروع ہونے والا احتجاج کے پوسٹر کی اجراء بھی عمل میں آئی ہے۔ اس موقع پر اوما دیوی کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details