اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: تنخواہوں میں اضافے کےلیے آشا ورکرز کا احتجاج - آشا ورکرز

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کمشنر آفس کے سامنے آشا ورکرز اور اے آئی یو ٹی یو سی کے جانب سے احتجاجی مظاہرہ منظم کیا گیا۔

asha workers protest in gulbarga
گلبرگہ: تنخواہوں میں اضافے کےلیے آشا ورکرز کا احتجاج

By

Published : Jul 29, 2020, 9:44 PM IST

گلبرگہ کمشنر آفس کے سامنے مظاہرہ کر رہے احتجاجیوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کےسبب موجودہ حالات میں آشا ورکرز اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

گلبرگہ: تنخواہوں میں اضافے کےلیے آشا ورکرز کا احتجاج

احتجاجیوں نے بتایا کہ آشا ورکرز ایسے حالات میں سہولیات کی عدم فراہمی کے باوجود عوامی خدمات انجام دے رہی ہیں لیکن انہیں مناسب تنخواہ نہیں دی جارہی ہے۔

آشا ورکرز نے تنخواہ 12 ہزار کرنے اور پی پی ای کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ ریاست میں ان مطالبات کو لیکر گذشتہ 15 دن سے احتجاج کیا جارہا ہے لیکن ریاستی حکومت آشا ورکرز کے مطالبہ کو لیکر سنجیدہ نہیں ہے۔

آشا ورکرز نے تمام مطالبات کو جلدازجلد حل کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے اور مطالبات کی عدم تکمیل پر احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details