اردو

urdu

ETV Bharat / state

Asha Workers Protest In Bangalore: ہمیں محنت کا معاوضہ دیا جائے؛ بنگلور میں آشا ورکرز کا احتجاج - کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں آشا ورکرز کا احتجاج

حکومتیں چند سالوں میں بدل رہی ہیں لیکن آشا ورکرز کی بدحالی میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی جارہی ہے. ہر بار احتجاج کرنے پر حکومت کے نمائندے انہیں دلاسہ دیکر چلے جاتے ہیں لیکن ان کی مانگیں پوری نہیں کی جاتی اور یہ سلسلہ 2017 سے چل رہا ہے۔

ہمیں محنت کا معاوضہ دیا جائے
ہمیں محنت کا معاوضہ دیا جائے

By

Published : May 18, 2022, 10:58 AM IST

بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے فریڑم پارک میں ریاست بھر کے مختلف اضلاع سے تقریباً 12،000 آشا ورکز نے اپنی مانگوں کے ساتھ برسر اقتدار بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنہ منعقد کیا۔ اس موقع پر آشا ورکرز کی رہنما رما نے کہا کہ نہ ہی ہماری کم تنخواہ میں کوئی اضافہ کیا جارہا ہے اور نہ ہی انہیں ان کا معاوضہ وقت پر دیا جارہا ہے. ریاستی و مرکزی حکومت کی جانب سے دئے جانے والے قلیل معاوضے کو تکڑوں میں دیا جارہا ہے جس سے انہیں دشواری پیش آرہی ہے.

بنگلور میں آشا ورکرز کا احتجاج



آشا ورکرز کہتی ہیں کہ انہیں آر ای ایچ پورٹل کی تکنیکی وجوہات سے معاوضہ ملنے میں دقتیں پیش آرہی ہیں اور یہ مسئلہ حکومت سن 2017 سے حل نہیں کر پائی جس کی وجہ سے انہیں گزشتہ 5 سالوں سے محنتانہ صحیح طور نہیں دیا جارہا ہے۔ احتجاج کے دوران وزارت فیملی ویلفیئر کے کمشنر پہونچے اور آشا ورکرز کو دوبارہ دلاسہ دینے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:

RSS Founder Hedgewar Speech Included In Karnataka Textbook: اسکولی نصاب سے بھگت سنگھ کو نکال کر آر ایس ایس کے ہیڈگیوار کو شامل کرنے کی مخالفت


اس سلسلے میں آشا ورکرز کی لیڈر رما نے بتایا کہ کمشنر فار فیملی اینڈ ویلفیئر نے انہیں اسی ماہ 26 تاریخ کو ایک میٹنگ ممنعقد کرنے کا وعدہ کیا ہے جس میں حکومت اور آشا ورکرز کے درمیان بات چیت ہوگی اور بعد میں ان کی مانگوں کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details