ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کرناٹک حکومت کی جانب سے ریاست کے مختلف مقامات پر عید میلادالنبی کے موقع پر جلوس نکالنے پر پابندی عائد کیے جانے کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کرناٹک میں سیاسی اور انتخابی جلوس پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے تو میلادالنبیؐ پر جلوس نکالنے پر کیوں پابندی عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کم از کم افراد کے ذریعہ جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے، پوری دنیا میں عید میلادالنبیؐ کے جلوس کو نکالا جاتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے جلوسوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں گلبرگہ میں کانگریس، بی جے پی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں جلوس نکالا تھا۔ لیکن عید میلادالنبیؐ کے جلوس کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔