اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاون: مختلف تنظیمیں ضرورتمندوں کی مدد کے لیے سرگرم - غریبوں کی مدد

لاک ڈاون کے دوران متعدد تنظیمیں و مخیر افراد غریبوں کی بھوک مٹانے کے لیے آگے آرہی ہیں۔

As calamity strikes, philanthropists open wallets generously
لاک ڈاون: مختلف تنظیمیں اور مخیر افراد دل کھول کر غریبوں کی مدد کررہے ہیں

By

Published : Apr 5, 2020, 1:39 PM IST

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ ہے جس کی وجہ سے غریب افراد خاص کر مہاجرین ورکرس کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں ایسے حالات میں مختلف تنظیمیں اور مخیر افراد کی جانب سے دل کھول کر مدد کی جارہی ہے اور یہ کوشش ہے کہ ان حالات میں کوئی بھوکا نہ رہے۔

بروہاٹ بنگلور مہانگر پالیکا کی اپیل کا اچھا اثر دیکھا گیا جبکہ کئی تنظیمیں اور انفرادی طور پر لوگوں کی جانب سے غریب عوام مںی کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔

مہانگر پالیکا کے مطابق اندرا کینٹین کی جانب سے روزانہ دو لاکھ سے زائد افراد کو کھانا مہیا کیا جارہا ہے جبکہ صرف جمعرات کو 2.85 لاکھ افراد کو ناشتہ، لنچ اور ڈنر فراہم کیا گیا۔

اس موقع پر جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن اور عظیم پریم جی فاونڈیشن سب سے زیادہ غریبوں کی مدد کےلیے آگے آیا ہے۔ جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن کی جانب سے 22 ہزار اور عظیم پریم جی فاونڈیشن کی جانب سے 20 ہزار غریبوں میں کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔

اسی طرح شہر کی مختلف تنظیموں، این جی اوز کے علاوہ انفرادی طور پر کئی مخیر افراد غریبوں میں کھانا اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کررہے ہیں۔

ملک بھر میں لاک ڈاون جاری ہے جبکہ ملک کے دیگر ریاستوں میں بھی غریب افراد کی بھرپور مدد کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details