بنگلورو:ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع ادارہ فلیکن انسٹی ٹیویشنز میں زیر تعلیم طلبا اور طالبات نے نیٹ امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ رواں سال تقریباً 100 طلباء و طالبات نے 'نییٹ' امتحان کریک کیا ہے اور سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم. بی. بی. ایس کے لئے کوالیفائ کیا ہے. اس موقع پر ادارے کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں 'نییٹ' ٹاپرز اور اور ان کے والدین کو فیلیسیٹیٹ کیا گیا. اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے کہا کہ رواں سال کے نتائج فیلکن ادارے کی تاریخ کے بہترین نتائج ہیں اور طلباء و طالبات نے اپنی کامیابی کے سفر پر روشنی ڈالی۔
یاد رہے کہ کرناٹک کے ایک اور معروف تعلینی ادارہ شاہین ایجوکیشن انسٹیٹیوشنز میں بھی تقریباً 125 سے زائد طلباء و طالبات نے نییٹ امتحان میں کوالیفائ ہے جو کہ سرکاری میڈیکل کالجز میں مفت سیٹیں حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے منگل 13 مئی کو قومی اہلیت کے ساتھ داخلہ ٹیسٹ انڈر گریجویٹ، NEET-UG کے نتائج کا اعلان کیا۔ NEET UG کے نتائج 2023، سب سے زیادہ کوالیفائنگ امیدواروں کا تعلق اتر پردیش سے ہے۔