اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک کے سیلاب زدہ علاقوں میں فوج تعینات

ریاست کرناٹک کے شمالی خطے کے چار اضلاع گلبرگہ، رائچو، یادگیر اور بیجاپور میں سیلابی صورت حال مزید ابتر ہوچکی ہے۔

By

Published : Oct 21, 2020, 12:46 AM IST

Army deployed in flood-hit areas of Karnataka
کرناٹک کے سیلاب زدہ علاقوں میں فوج تعینات

ریاست کرناٹک میں دریائے بھیما اور کرشنا اس وقت خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ سیلاب کا پانی مزید علاقوں میں داخل ہو چکا ہے۔ پریشان حال افراد کی مدد کے لیے فوج کو متعین کر دیا گیا ہے۔ نشینل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کو بھی بچاؤ اور راحت کا موں کے لئے متعین کیا گیا ہے۔

کرناٹک کے سیلاب زدہ علاقوں میں فوج تعینات

وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے اس موقع پر کہا ہے کہ گلبرگہ یادگیر، رائچور، اور بیجاپور کے بے شمار مواضعات اس وقت سیلاب کی زد میں ہیں اور بے شمار کھیت اب دریا کا حصہ بن چکے ہیں، بہت سی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ متعدد لوگوں کو منتقل کیا گیا ہے اور انھیں پنا ہ گزیں کیمپوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

وہیں فوج اور کے ڈی ایم اے کے جوانوں نے اب تک 20269 افراد کو بچایا ہے۔ جس میں گلبرگہ کے سب سے زیادہ تباہ شدہ مواضعات سے 15078 افراد مرد و خواتین اور بچے شامل ہیں۔ انھیں متاثرہ مقامات سے بحفاظت تمام نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details