ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں 'ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی' کی جانب سے صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ جس میں ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے مبین احمد زخم کے علاوہ وجے ناتھ ہیرے مٹھ (ایڈیٹر یادگیر ٹائمز)، احمد چاوش (رپوٹر اے ٹی وی گلبرگہ) کو تہنیت پیش کی گئی۔
اس موقع پر 'کرناٹکا ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی' کے ریاستی صدر ارشد دکنی نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات کے طور پر نافذ لاک ڈاؤن میں جہاں محکمہ صحت، ڈاکٹرز، آشا ورکرز اور محکمہ پولیس نے اپنی خدمت انجام دی ہے تو وہیں صحافیوں نے بھی اپنا کردار بخوبی نبھایا ہے۔