ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی فین اسوسی ایشن کی جانب سے ضلع کے فرنٹ لائن ورکرز کو تہنیت پیش کی گئی، جس میں آنگن واڑی ٹیچرز، نرس، آشا ورکرز اور محکمہ پولیس سے وابستہ ہوم گاڈز شامل رہے۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا شرما نے کہا کہ ضلع یادگیر میں کورونا ٹیسٹنگ بڑے پیمانے پر ہوئی ہے۔ ضلع یادگیر میں بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر مسلسل کورونا ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔ باہر سے آنے والے مسافروں کو بغیر جانچ کے ضلع کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔
شلپا شرما نے کہا کہ آشا ورکرس، آنگن واڑی ٹیچرز، نرسز اور محکمہ پولیس کے تعاون سے ہی ہم نے ضلع یادگیر میں کورونا پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام لوگ فرنٹ لائن ورکرز ہیں۔ انتظامیہ آپ تمام کا شکریہ ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی اور ان کے فین اسوسی ایشن کی جانب سے آج آپ تمام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اس اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔