گلبرگہ : سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر گلبرگہ آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ اور مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام دسمبر میں گلبرگہ میں منعقد شدنی 5 ویں سالانہ سیرت البنی انعامی مقابلہ جات کے درخواست فارم کی اجرائی عمل میں آئی ہے گلبرگہ کے ممتاز عالم دین مولانا مفتی حافظ سید عبد الرؤف اشرفی صدر دارالافتاء دارالعلوم دینیہ بندہ نوازیہ گلبرگہ و خطیب و امام مسجد صالحین گلبرگہ نے مسجد صالحین نزد مسلم چوک گلبرگہ میں سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کے درخواست فارم کی اجرائی انجام دی۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی انعامی مقابلہ جات انجنئیر مشتاق احمد انجینئر محمد محمود عظیم الدین شیرینی فروش کارپوریٹر اور دیگر ذمہ داران موجود تھے مولانا مفتی حافظ سید عبد الرؤف اشرفی نے اسکول کالجس اور دینی مدارس کے طلبا و طالبات کیلئے ہر سال سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کے انعقاد کیلئے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل اور ان کی ٹیم کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلہ جات سے نئی نسل کو سیرت النبی سے واقف کروانے کا بہت بڑا کام ہورہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ گلبرگہ میں سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کا نہایت بڑے پیمانے پر انعقاد کیا جارہا ہے۔