ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں واقع مشہور درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کی درگاہ پر آنے والے زائرین سے کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے اور اس خطرے کو لے کر عوام میں پائی جا رہی تشویش کے پیش نظر درگاہ کے سجادہ نشین نے کہا کہ تمام عالم انسانیت کو حوصلہ رکھنا چاہیے۔
زائرین سے درگاہ پر گروپس کی شکل میں نہ آنے کی ہدایت کورونا وائرس کے خوف سے باہر نکلیں کیونکہ اللہ بڑا رحیم و کریم ہے۔ وہ انسانوں پر بڑا رحم کرنے والا اور نہایت رحم والا ہے ۔کورونا وائرس کے بارے میں جس طرح کا خوف پھیلایا جا رہا ہے، حقیقت میں ڈر اور خوف کی بات ہی نہیں ہے۔ یہ بیماری اتنی طاقتور نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے وائرس زمین اور جسم پر 10 گھنٹوں تک اور کپڑوں پر نو گھنٹوں تک زندہ رہتے ہیں۔ صابن اور سینیٹائزر سے ہاتھوں کو دھوتے رہیں اس طرح سے جراشیم سے محفوظ رہیں گے۔ اگر وائرس حلق یا ناک میں داخل ہو جائے تو گرم پانی سے غرارہ کریں اور ناک کے لیے بھاپ لیں۔
دو تین مرتبہ ایسا کرنے سے یہ وائرس ختم ہو جاتے ہیں۔ اس حالت میں بہت زیادہ نزلہ اور کھانسی ہوتی ہے لیکن اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کا علاج ہوتا ہے۔ اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس بیماری کا سامنا کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے اعلان کیے گئے باتوں کا پورا تعاون کریں۔ دیگر ریاستوں سے آنے والے زائرین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز سے گروپس کی شکل میں نہ آئیں۔ ایک ایک کرکے درگاہ میں جا کر فاتحہ پڑ کر چلے جائیں۔