محکمہ صحت کی جانب سے عوام میں کووڈ ویکسین سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے مختلف ذرائع سے عوام تک معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کے باوجود عوام میں ویکسین لینے کو لے کر کئی غلط فہمیاں اور لاپرواہی دیکھی جا رہی ہیں۔
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں محکمہ صحت نے ائمہ اور معززین، غیر سیاسی تنظیم، ادبی و فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران اور معززین شہری سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں ویکسین لینے سے متعلق معلومات فراہم کی۔ جب کہ بیت المال میں منعقدہ ویکسینیشن کیمپ میں شہر کے کئی علماء اور معززین شہر نے ویکسین لگوایا۔
اس موقع پر مولانا شفیق احمد خطیب امام مسجد آثار شریف نے کہا کہ 'بیت المال میں ویکسینیشن کیمپ میں محکمہ صحت کے ڈاکٹرز کی نگرانی میں یہ بتایا گیا کہ 'ویکسین لینے سے کورونا سے لڑنے کی طاقت ملتی ہے، میں نے بھی ویکسین لی ہے اور آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ تمام احباب بھی ویکسین لیں۔'