اردو

urdu

ETV Bharat / state

عوام سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل - کورونا ریپڈ ٹیسٹ کی رپورٹ صرف 10 منٹ میں آتی ہے

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں محکمہ صحت ڈاکٹر لکشمی کانت نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عوام سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے۔

appeal to the public for corona test in yadgir karnataka
عوام سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل

By

Published : Jul 26, 2020, 6:46 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی کیمپ لگائے گئے۔

عوام سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل

اس موقع پر محکمہ صحت ڈاکٹر لکشمی کانت نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع یادگیر کے چار تعلقہ جات میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں یادگیر شہر میں تین کیمپ لگائے گئے جو شہر کے عزیز کالونی، کولی واڈہ، لکشمی نگر کے علاوہ تعلقہ شورا پور میں 3، شاپور میں 4 اور گرمٹکل میں ایک کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔

'ہم نے ہار کر واپس نہ آنے کا وعدہ کیا تھا'

ڈاکٹر لکشمی کانت نے مزید کہا کہ کورونا ریپڈ ٹیسٹ کی رپورٹ صرف 10 منٹ میں آتی ہے۔ جس سے عام لوگوں کو کافی سہولت ہوگی۔

عوام سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل

اس موقع پر محکمہ صحت کے دیگر ذمہ داران کے علاوہ محکمہ بلدیہ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details