ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں طوفانی بارش کے سبب ندی، نالوں اور تالابوں کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔ جہاں ایک طرف طوفانی بارش سے دیہی علاقوں میں کھیتوں میں کھڑی فصلیں جھیل میں تبدیل ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب شہر کے لوگوں میں موسم سے لطف اندوز ہونے اور قدرتی مناظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے اور سیلفی لینے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ جس کے چلتے شہر کے سوداگر ڈیم، ہتی کونی ڈیم، بھیما ندی، تالاب، جھیلوں کے اطراف سیلفی لینے میں لوگ مصروف نظر آرہے ہیں۔
ایسے میں شہر کی فلاحی عوامی تنظیم کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر ذاکر احمد سوداگر نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے سوداگر ڈیم، ہتی کونی ڈیم، بھیما ندی پر احتیاطی اقدامات کے تحت حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔