اردو

urdu

ETV Bharat / state

سماجی دوری برقرار رکھنے کی اپیل

ایس ایم کیئر اسپتال کے معروف ڈاکٹر مسیح الدین نے کہا ہے کہ 'کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی اقدامات کے طور پر بتائے گئے ضلع انتظامیہ کے احکامات پر سختی کے ساتھ عمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے'۔

appeal to maintain social distance
سماجی دوری برقرار رکھنے کی اپیل

By

Published : Jul 26, 2020, 12:21 PM IST

کرناٹک کے شہر یادگیر میں واقع ایس ایم کیئر ہاسپٹل کے معروف ڈاکٹر مسیح الدین نے کہا کہ 'کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں ہر روز اضافہ کے پیش نظر اب پہلے سے بھی زیادہ احتیاط، جسمانی دوری اور ماسک کا استعمال ضروری ہے'۔



کرناٹک کے محمکہ صحت کے مطابق 'گزشتہ کئی دنوں سے 50 سے زائد لوگ کورونا وائرس سے ہر روز متاثر ہو رہے ہیں'۔



ڈاکٹر مسیح الدین نے کہا ہے کہ 'کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لازمی طور پر ماسک کا استعمال کریں اور سینیٹائزر کے ساتھ ساتھ سماجی دوری برقرار رکھیں'۔



انھوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا بیماری عمر دیکھ کر نہیں آتی۔ اس وبا سے کورئی بھی متاثر ہوسکتا ہے'۔


انہوں نے کہا کہ 'غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں۔ ضروری کام ہو تو ہی گھر کے باہر جائیں اور کام ہونے کے فوری بعد اپنے گھروں کو چلیں جائیں'۔



ڈاکٹر مسیح الدین کے مطابق 'بے کار اور غیر ضروری طور پر گھومنا اور کثیر تعدا میں جمع ہونا بیماریوں کو دعوت دینے کے برابر ہے'۔



ڈاکٹر مسیح نے عوامی مقامات، ہوٹلز، شادی خانوں اور دیگر مقامات میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details