اردو

urdu

ETV Bharat / state

Milad Un Nabi 2022 جلوس میلادالنبی سے متعلق امت مسلمہ سے اپیل - محمد مصطفی ﷺ

بیدر میں رحمت اللعالمین سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام جلوس عید میلادالنبی 12 ربیع الاول کو صبح دس بجے نکالا جائے گا، جس سے متعلق امت مسلمہ سے اپیل کی گئی ہے۔ Appeal made to observe Milad Un Nabi with sobriety

جلوس میلادالنبی سے متعلق امت مسلمہ سے اپیل
جلوس میلادالنبی سے متعلق امت مسلمہ سے اپیل

By

Published : Oct 8, 2022, 7:33 PM IST

ریاست کرناٹک کے بیدر میں رحمت اللعالمین سیرت کمیٹی کے کنوینر سید منصور احمد قادری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 12ربیع الاول 'یوم عید میلاد النبی ﷺ ' کے موقع پر رحمة اللعالمین سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان جلوس عید میلاد کا انعقاد 9اکتوبر2022صبح 10بجے نکالا جائے گا۔

جلوس میلادالنبی سے متعلق امت مسلمہ سے اپیل

سید منصور احمد قادری نے تمام امت مسلمہ سے اور غیر مسلم دیگر ابنائے وطن سے اس پر امن اور بامقصد جلوس میں شرکت کی خواہش کی انہوں نے شرکائے جلوس سے بڑے ہی ادب اور خلوص سے اس بات کی گذارش کی کہ سرکار مدینہ رحمة اللعالمین بن کر آئے ہیں اور محسن انسانیت کی آمد کی خوشی میں منعقد ہونے والے اس جلوس کی نوعیت بھی دیگر تمام جلوسوں سے مختلف ہونی چاہیے۔ Appeal made to observe Milad Un Nabi with sobriety

انہوں نے کہا کہ آقا کے چاہنے والے ہم سب عاشقان رسول کی ذمہ داری ہیکہ ہمارا کوئی عمل نبی کریم ﷺ کی سنت اور تعلیمات سے ہٹ کر نہ ہو جلوس میں تمام حضرات باوضو شرکت کریں اور آہستہ آہستہ قدم بڑھاتے ہوئے درود پاک کا ورد اپنی زبان پر جاری رکھیں، نعت پڑھنے والے خوش لحن آواز میں نعت شریف پیش کریں اور نعرے بی سرکار کی آمد نعرہ تکبیر او ر نعرہ رسالت کے علاوہ کچھ نہیں ہونے چاہیئے ۔ راستے سے گذر نے والے دیگر احباب کو جلوس کی وجہ سے قطعی کوئی تکلیف نہیں ہونا چاہیے ۔نہ کوئی موٹر سائیکل سوار جلوس میں شریک ہونہ ارش یا چمکی لگا کر اس با مقصد جلوس کے تقدس کو پامال نہ کرے میلاد کی ساری خوشیاں شریعت کے دائرے میں ہوں DJیا بہت زیادہ Volumeکا ساونڈ، فلمی گانوں کی طرز پر نعت شریف لگانا اور اس پر جھومنا، ناچنا قطعی غیر شرعی ہے ۔ جلوس کے اختتام کے بعد بھی موٹر سائکلوں کے Silencerنکال کر پٹاخے دار آواز نکالنا یا آتشبازی سے بھی بالکل احتیاط کریں۔ Milad Un Nabi 2022

انہوں نے مزید کہا کہ اس میلاد جلوس کے انعقاد کا اصل مقصد ساری اُمت کے لوگوں کو آپس میں جوڑ نا اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے ۔ یہ جلوس آقا علیہ السلام کی میلاد کی خوشی میں نکالا جارہا ہے۔ جس طرح محمد مصطفی ﷺ نے ساری انسانیت کو امن کا پیغام دیا ہے یہ جلوس بھی دنیا والوں کے سامنے اسی پیغام امن اتحاد و یکجہتی کو عام کرنے کے لئے ہونا چاہیئے ۔ اس جلوس کا نظم و ضبط اور ڈسپلین دیکھ کر لوگ ہماری نہیں ہمارے مذہب کی تعریف کرنا چاہیئے۔ سید منصور احمد قادری شہر کی شاہراہوں پر کاروبار کرنے والے مسلم تجار سے اس بات کی بھی اپیل کی ہے کہ جو حضرات اپنی دکانوں کے آگے وہ قرآن و حدیث کی تعلیمات جو ساری انسانیت کیلئے ہیں انہیں بہ زبان کنڑا ور انگلش و ہندی کے بیانرس بناکر راستوں پر آویزاں کریں اور اسلامی تعلیمات کو دیگر ابنائے وطن میں عام کریں محلوں میں برقی قمقمیں اور ہرے پھراروں سے ماحول کو خوشگوار کریں۔ طعام کا اہتمام کریں اور سب سے بڑھ کر اس عہد کی تجدید کریں ہم اپنی پوری زندگی اور زندگی کا ہر لمحہ اور ہر عمل نبی مکرم ﷺ کی تعلیمات اور سنت کے مطابق گزاریں گے اور ہر حال میں نمازوں کی پابندی کریں گے۔ Appeal made to observe Milad Un Nabi with sobriety

یہ بھی پڑھیں : Preparations for Eid Milad un Nabi in full swing جشن عیدمیلادالنبی پر مذہبی رواداری کو فروغ دیا جائے، سنی جمعیت علماء

ABOUT THE AUTHOR

...view details