بیدر: ریاست کرناٹککے ضلع بیدر کے مختلف تعلقہ جات میں وقف کی زمینوں کی لاپرواہی کے سبب ناجائز قبضہ جات دیکھنے میں آرہے ہیں۔ عبدالسلیم نے کہا کہ لاکھوں روپیوں کی وقف کی زمین پر لوگ اپنے اثر ورسوخ کی بنیاد پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں. انہوں نے ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بیدر کے تمام تعلقہ جات کے وقف کی زمینوں کا سروے کیا جائے اور وقف پر ناجائز قبضہ کرنے والوں پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے انھیں سزا دی جائے۔
Appeal for Protection of Waqf Lands: وقف کی زمینوں کے تحفظ کی اپیل
ضلع بیدر کے تعلقہ بھالکی کی عیدگاہ کمیٹی کے صدر عبدالسلیم نے ای ٹی وی بھارت سے وقف بورڈ کی زمین پر ناجائز قبضہ جات کے حوالے سے بات چیت کی۔ Appeal for Protection of Waqf Lands
وقف کے زمینوں کی تحفظ کی اپیل
عبدالسلیم نے مزید کہا کہ ضلع بیدر کے وقف آفس میں اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے وقف کے کام کاج میں کافی دشواری پیش آ رہی ہے۔ انہوں نے وقف کی مخلوط جائیدادوں کو پر کرنے کے لیے ریاستی وقف وزیر ششی کلا سے اپیل کی۔