اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ملک دشمنوں کو گولی مارنی چاہئے، بریانی نہیں کھلانی چاہئے' - کرناٹک کے وزیر سیاحت سی ٹی روی نے

کرناٹک کے وزیر سیاحت سی ٹی روی نے کہا ہےکہ 'ملک کے دشمنوں کو گولی مارنی چاہئے، بریانی نہیں کھلانی چاہئے'۔

Anti-nationals should get bullet not biryani: K'taka minister
'ملک دشمنوں کو گولی مارنی چاہئے، بریانی نہیں کھلانی چاہئے'

By

Published : Jan 29, 2020, 9:04 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:50 AM IST

کرناٹک کے وزیر سیاحت سی ٹی روی نے دہلی میں ایک ریلی کے دوران دیے گئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے اس نعرے کی حمایت میں یہ ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے والے مظاہرین کے خلاف 'ملک دشمنوں کو گولی مارو' کہا تھا۔

وزیر سیاحت نے ٹوئٹ کیا کہ 'جو لوگ ملک دشمنوں کے خلاف دئے گئے بیان کے لیے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کو نشانہ بنارہے ہیں انہیں لوگوں نے اجمل قصاب اور یعقوب میمن جیسے دہشت گردوں کو پھانسی کی مخالفت کی تھی۔ان لوگوں نے ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی حمایت کی اور سی اے اے کے خلاف جھوٹ پھیلایا۔ ملک دشمنوں کو گولی مارنی چاہیے‘ بریانی نہیں کھلانی چاہیے۔ میں انورا گ ٹھاکر کے ساتھ کھڑا ہوں'۔

گذشتہ ایک ماہ کے دوران کرناٹک میں بی جے پی کے کئی رہنماوں نے سی اے اے مخالف مظاہرین کے خلاف بیانات دیے ہیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details