اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: پینٹنگ کے ذریعے نشہ کے خلاف بیداری مہم - اردو نیوز گلبرگہ

ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کے خواجہ بندہ نواز ٹیچنگ اینڈجنرل اسپتال میں طلبہ، ڈاکٹرس اور نرس اسٹاف کی جانب انسداد منشیات کے عالمی دن کے پیش نظر پینٹنگ کرتے ہوئے نشہ مخالف مہم چلائی گئی۔

anti drug awareness campaign through painting in kbn hospital gulbarga
پینٹنگ کے ذریعے نشہ کے خلاف بیداری مہم

By

Published : Jun 29, 2021, 5:47 PM IST

اس موقع پر خواجہ بندہ نواز اسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مین الدین نے بتاتے ہوئے کہا کہ نشہ سے ہونے والے نقصانات کے متعلق طلبہ، ڈاکٹرس اور نرس اسٹاف کی جانب سے پنٹنگ کرتے ہوئے نشہ مخالف مہم چلائی جارہی ہے۔ دراصل بہت سے ایسے نوجوان نشیلی چیزوں کا استعمال کر کے اپنی زندگی خراب کر لئے رہے ہیں۔ اس لئے والدین کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر توجہ دیں۔ اپنے پچوں کے ساتھ اپنا وقت دینا چاہئے۔ آج کئی طرح کا نشہ کیا جارہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ نشہ کرنے سے انسان کا ذہن کمزور ہوجاتا ہے، جس سے اچھے برے کی پہچان نہیں ہوتی ہے، جس کی وجہ سے جرائم کے واردات پیش آتے ہیں۔

پینٹنگ کے ذریعے نشہ کے خلاف بیداری

مزید پڑھیں:

first ATM: اے ٹی ایم کے بارے میں دلچسپ باتیں

ڈاکٹر محمد مین الدین نے بتایا کہ آج کل سب سے زیادہ بہت کمر عمر کے نوجوان ڈرگس، گانجہ جیسی نشیلی چیزوں کے عادی ہورہے ہیں۔ جس کی وجہ نشہ کرنے سے صرف گھر ہی نہیں بلکہ معاشرہ اور نسلیں بھی تباہ ہوجاتی ہیں۔ آج کے نوجوان اس ملک کے مستقبل ہیں۔ نوجوان ڈرگس گانجہ اور دیگر نشیلی چیزوں سے دور رہیں اور سماج میں اپنا نام روشن کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details