کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کی کے سبب پولیس نے بلال باغ کا شامیانہ اور کرسیاں وغیرہ اٹھا دی گئی تھیں لیکن بلال باغ کی چند خواتین اس احتجاج کو ایک نجی ادارے کی جگہ پر جاری رکھے ہوئی ہیں۔
سی اے اے مخالف احتجاج، ویڈیو ان پانچ خواتین نے اس وباء کے دوران بھی فزیکل ڈسٹنس، ماسک، سنیٹائیزر وغیرہ کا اہتمام کے ساتھ کرتے ہوئے بلال باغ کو آباد رکھا ہے۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ان خواتین نے بتایا کہ 'بلال باغ اور شاہین باغ محض شامیانہ یا کرسیوں کا نام نہیں بلکہ ایک سوچ، تہذیب اور انقلاب کا نام ہے جو اپنی منزل مقصود تک ضرور پہنچے گا۔
بلال باغ کی ان بہادر خواتین نے کہا کہ وہ دہلی کی طالبہ صفورہ زرگر و دیگر مظاہرین کی گرفتاریوں سے نہیں ڈرتیں بلکہ انہیں مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔