اردو

urdu

ETV Bharat / state

Another College in Udupi Bans Hijab: اُڈوپی کے ایک اور کالج میں حجاب پر پابندی - کرناٹک کالج میں حجاب پر پابندی

اُڈوپی کے ایک اور کالج میں حجاب پر پابندی لگائی گئی College in Udupi Bans Hijab اور باحجاب طالبات کو کالج کیمپس میں داخلہ دینے سے انکار کرتے ہوئے گیٹ بند کر دیا گیا۔

حجاب پر پابندی
حجاب پر پابندی

By

Published : Feb 3, 2022, 7:10 PM IST

Updated : Feb 3, 2022, 8:09 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع اڈوپی کے کنڈا پور میں واقع گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج کی طالبات جو حجاب پہن کر ادارے میں پہنچی تھیں، انہیں کالج کے پرنسپل نے گیٹ پر روک دیا۔ Students with Hijab Denied Entry to College Campus

حجاب پر پابندی

پرنسپل نے طالبات کو بتایا کہ انہیں کلاس رومز کے اندر حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے انہیں سر سے اسکارف اتار کر کلاس رومز میں داخل ہونے کے لیے کہا۔

اس کے بعد طالبات نے پرنسپل سے درخواست کی اور انہیں بتایا کہ سرکاری حکم نامے میں کنڈا پور کالج کا ذکر نہیں کیا گیا ہے Ban on Hijab in Karnataka تب پرنسپل نے انہیں بتایا کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ سرکیولر پوری ریاست میں لاگو ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اُڈوپی ضلع میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پہلا واقعہ ایک ماہ قبل اڈوپی شہر کے پی یو گرلز کالج میں پیش آیا تھا جہاں طالبات ابھی تک حجاب کے ساتھ کلاس روم میں داخلے کی اجازت کے لیے لڑ رہی ہیں۔

اس معاملے میں ایک طالبہ نے کرناٹک ہائی کورٹ سے رجوع کر کے درخواست کی ہے کہ کلاس روم کے اندر حجاب پہننے کی اجازت دی جائے۔

دریں اثنا ریاست کے ماہی پروری کے وزیر اور اُڈپی کے ضلع انچارج ایس انگرا نے اُڈوپی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کلاس رومز کے اندر حجاب پہن کر داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کا سرکیولر اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک کہ اس مسئلے کا مطالعہ کرنے کے لیے مقرر کردہ کمیٹی اپنی رپورٹ پیش نہیں کر دیتی۔

واضح رہے کہ کنڈاپور کے پرائیویٹ کالج میں بدھ کے روز اس وقت نازک صورتحال دیکھنے میں آئی جب کچھ طالب علم زعفرانی شال پہنے کلاس میں آئے اور 'جے شری رام' کا نعرہ لگاتے ہوئے طالبات کے حجاب پہننے کے خلاف احتجاج کیا۔

Last Updated : Feb 3, 2022, 8:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details