اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urs of Hazrat Syed Shah Sadruddin and Badruddin: حضرت سید شاہ صدرالدین و بدرالدین کا سالانہ عرس منایا گیا - یادگیر میں عرس کا اہتمام

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے محلہ خواص پورہ میں موجود آستانہ حضرت سید شاہ صدرالدین و بدر الدینؒ کا سالانہ عرس شریف نہایت سادگی کے ساتھ منایا گیا۔ Urs of Hazrat Syed Shah Sadruddin and Badruddin

حضرت سید شاہ صدرالدین و بدرالدین کا سالانہ عرس منایا گیا
حضرت سید شاہ صدرالدین و بدرالدین کا سالانہ عرس منایا گیا

By

Published : Feb 18, 2022, 6:54 PM IST

یادگیر:صوفی شیخ محمد نور الدین شاہ قادری پیرومرشد شاہ پور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم لوگ اللہ کے ولی کی بارگاہ میں حاضر ہیں۔ اللہ کے ولیوں سے وابستگی دونوں جہاں میں کامیابی کا راستہ ہے۔ ہم سورہ فاتحہ میں پڑھتے ہیں کہ ہمیں سیدھا راستے پر چلا، ان لوگوں کے راستے پر چلا جن لوگوں پر تیرا نام ہوا ہے۔ انعام یافتہ لوگ اولیاء کرام ہیں اولیاء کے راستے پر چلنا اور اولیا کرام کا راستہ ملنا کامیابی ہے۔' Urs Celebration in Yadgir

حضرت سید شاہ صدرالدین و بدرالدین کا سالانہ عرس منایا گیا

یہ بھی پڑھیں:Urs E Tahseeni: پرچم کشائی کے ساتھ عرس تحسینی کا آغاز

اللہ فرماتا ہے اے لوگوں تقوی اختیار کرو تاکہ تم راہ راست پر پہنچو۔ تقوی اور پرہیزگاری کا راستہ اللہ کے رسولﷺ سے ہوتا ہوا اللہ تک پہنچتا ہے۔اللہ کے رسولﷺکی محبت ہی سیدھا راستہ ہے جس پر چل کر ہم دین و دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول کی محبت میں اپنی زندگیوں کو گزاریں تاکہ ہماری دنیا اور آخرت دونوں کامیاب ہو جائے۔

مولانا سید قاسم بخاری قادری خطیب و امام جامع مسجد سنگتراش واڑی و ناظم دارالعلوم حسینیہ اہل سنت الجماعت گلبرگہ نے جلسہ عظمت اولیاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ کا رتبہ بہت اعلی ہے۔اللہ والوں سے محبت و عقیدت و نسبت رکھنا اللہ کی توفیق کا عنایت کا ہی ایک حصہ ہے کیونکہ اللہ جب اپنے بندوں کو راہ راست پر لانا چاہتا ہے ان کی زندگی میں تبدیلی لانا چاہتا ہے تو اپنے محبوب بندوں کا خیال ان کے دلوں میں ڈالتا ہے جن کی زندگی سنوارنا چاہتا ہے اس کو دین کے کاموں کی طرف راغب کرتا ہے۔ Urs of Hazrat Syed Shah Sadruddin and Badruddin

ABOUT THE AUTHOR

...view details