ہاویری:ریاست کرناٹک کے ہاویری ضلع کے ہرے کیرور شہر میں معروف صوفی بزرگ حضرت سید عبدالوہاب شاہ قادری درگاہ پر سالانہ عرس کا اہتمام کیا گیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے عرس میں شرکت کی۔خصوصی مجلس کا بھی اہتمام کیا گیا۔عرس کے موقع پر دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ علماء کرام نے کہاکہ عقیدت مندوں سے نماز اور قرآن کے پابند بنانے پر زور دیا۔عرس مبارک کے موقع پر،نعت ،قوالی کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ خون عطیہ کیمپ اور مفت طبی جانچ کیمپ منعقد کئے گئے۔
اس موقع پر سماجی کارکن نورے خودائی نے کہاکہ یہاں پر ہر سال رجب کے مہینے میں حضرت سید عبدالوہاب شاہ قادری کا عرس شریف منایا جاتا ہے۔اس کے لئے خصوصی تیاری کی جاتی ہے۔ مختلف اضلاع کے عقیدت مندحاضری دینے کے لئے یہاں آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عرس کے موقع پر بھائی چارہ ،انسانیت اور قومی یکجہتی کا بھی پیغام عام کیا جاتا ہے۔کیونکہ یہاں تمام مذاہب کے عقیدت مند آکر چادر چڑھاتے ہیں ۔