اس موقع پر ریاستی وزیر برائے باغبانی وہ یادگیر ضلع نگران وزیر شنکر، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا، رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی، ٹاؤن پلاننگ چیئرمین بسو، ضلع انفارمیشن آفیسر قادر شاہ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدامورتی، رکن اسمبلی شاہ پور شرن بسپا دشنا پور، گرمٹکل رکن اسمبلی ناگن گوڈا، ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا شرما،محکمہ بلدیہ کے کمشنر نائیک، بلدیہ چیرمین ولاس پاٹل، نائب چیئرمین پربھاوتی، کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ریاستی صدر شیوانند، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر شنکر گوڑا، انیل دیش پانڈے، بسوا راج معروف کنڈا فلمی مزاحیہ اداکار مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر ریاستی وزیر برائے باغبانی یادگیر ضلع نگران وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اس کی سلامتی ہر صحافی کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر ریاستی وزیر شنکر نے یادگیر پرس کلب کی ترقی و تزئین کے لیے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
پروگرام کی صدارت کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ یادگیر یونٹ کے صدر آندودھر نے کی، اس موقع پر ضلع یادگیر اور اس کے تعلقہ جات کے صحافیوں کو ان کی نمایاں خدمات پر تہنیت پیش کی گئی۔