اردو

urdu

By

Published : Mar 18, 2023, 3:18 PM IST

ETV Bharat / state

Anjuman Khadim Ul Hujjaj بیدر میں عازمین حج کے لئے بیدای مہم 19 مارچ کو

انجمن خادم الحجاج بیدر کی جانب سے ایک اہم بیداری پروگرام کا انعقاد 19 مارچ کو کیا جائے گا۔ کمیٹی کی جانب سے گزشتہ 30 برسوں سے عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ عازمین حج کو تمام ضروری معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ وہاں انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

بیدر میں عازمین حج کے لئے بیدای مہم 19 مارچ کو
بیدر میں عازمین حج کے لئے بیدای مہم 19 مارچ کو

بیدر میں عازمین حج کے لئے بیدای مہم 19 مارچ کو

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع انجمن خادم الحجاج کمیٹی نے عازمین حج کے لئے بیدر کی جامع مسجد میں معلوماتی جلسے کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمیٹی کے ذمہ داران کے مطالبے پر آل انڈیا حج کمیٹی نے اس سال بیدر اور اس کے اطراف کے اضلاع کے عازمین حج کی پریشاینوں کو مدنظر رکھتے ہوئے امیگریشن پائنٹ حیدرآباد کرنے کا اعلان کیا ہےیعنی بیدر کے عازمین حج کو اب کہیں دوسری جگہ جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بیدر اور اس کے اطراف کے اضلاع کے عازمین حج کو بنگلور کے بجائے پہلے کی طرح حیدرآباد سے ہی سفر حج کے لئے روانہ ہو سکتے ہیں۔

انجمن خادم الحجاج کمیٹی بیدر کے سیکریٹری سید منصور احمد قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عازمین حج 2023 کیلئے ایک انتہائی اہم معلوماتی و بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا ۔19 مارچ بروز اتوار صبح دس بجے سے شام 5 بجے تک بمقام جامع مسجد بیدر میں اس پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ سید منصور احمد قادری نے کہاکہ ہمارے ادارے کی جانب سے عازمین حج کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ عازمین حج کے لئے فارم کی دستیابی سے لے کر آن لائن جمع کرنے کے کاموں کو انجام دیا گیا ہے اور یہ سلسلہ 20 مارچ تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Anjuman Khadim Ul Hujjaj Bidar انجمن خادم الحجاج کی عازمین حج سے 20 مارچ تک کاغذی کارروائی مکمل کرنے کی اپیل

انہوں نے کہاکہ عازمین حج کے لئے بیداری مہم کا انعقاد کا مقصد ہی روانگی سے قبل انہیں تمام تر معلومات فراہم کرنا ہے۔اس پروگرام میں مرد اور خواتین کی شرکت متوقع ہے ۔اس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details