بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع انجمن خادم الحجاج کے سیکرٹری سید منصور احمد قادری نے حج پالیسی 2024 کو لے کر نامہ نگاروں سے گفتگو کی۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ابھی جن کے پاسپورٹ نہیں پہنچے، ان تمام لوگوں کے لیے خوشخبری اس بات کی ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے آج درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 20 دسمبر سے بڑھا کر 15 جنوری کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے یہ جو 25 دن کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ کافی بڑا اضافہ ہے۔ اس سے انشاءاللہ تعالی بہت سے لوگ استفادہ حاصل کریں گے۔ میں ان تمام لوگوں کو یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ جن کے جن کے پاسپورٹ ابھی التوا ہے۔ ان کے پاسپورٹ بھی آجائیں گے اور جو احباب خواہش رکھتے ہیں کہ وہ اس سال سفر حج پر جائیں گے لیکن ان کے پاسپورٹ اگر تیار نہیں تھے تو وہ لوگ ابھی بھی پاسپورٹ کے لیے اپلائی کر کے پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں اور اس سال حج کو جا سکتے ہیں۔